’علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب‘ بھارتی طالب علم کا امتحانی مرکز پہنچنے کا انوکھا طریقہ

’علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب‘ بھارتی طالب علم کا امتحانی مرکز پہنچنے کا انوکھا طریقہ

بھارتی شہر مہاراشٹر کے ستارا ضلع میں ایک بھارتی طالب علم نے گھنٹوں تک ٹریفک کے جام رہنے اور دیر سے امتحانی مرکز میں پہنچنے کے خطرے سے بچنے کے لیے انوکھا طریقہ استعمال کیا۔

بھارتی طالب علم نے پیراگلائیڈ کرتے ہوئے گھنٹوں تک جام رہنے والی ٹریفک سے بچنے کا حل ڈھونڈا اور امتحان شروع ہونے سے چند منٹ قبل امتحانی مرکز پہنچ گیا ۔

مہاراشٹر کے پسرانی گاؤں کے ایک طالب علم سمرتھ مہانگڑے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ اپنے کالج بیگ کے ساتھ آسمان کی بلندیوں پر پرواز کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق امتحان شروع ہونے میں صرف 15-20 منٹ باقی رہ گئے تھے، اس لیے مہانگڑے نے گھنٹوں ٹریفک میں پھنسنے کے بجائے پیراموگلائیڈ کے ذریعے امتحانی مرکز پہنچنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق سمرتھ مہانگڑے امتحان کے روز ضروری کام کے سلسلے میں پنچ گنی میں تھا۔ جہاں اس نے محسوس کیا کہ امتحانی مرکز تک پہنچنے کے لیے ان کے پاس صرف 15 سے 20 منٹ باقی بچے ہیں، انہوں نے وائی پنچگنی روڈ، خاص طور پر پسرانی گھاٹ سیکشن پر بھاری ٹریفک سے بچنے کے لیے پیراگلائیڈنگ کا طریقہ اختیار کیا۔

پنچگنی میں جی پی ایڈونچرز اسپورٹس کے ماہر گووند یوالے نے طالب علم کو بتایا کہ وہ امتحان سے غیر حاضر سے بچنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کر سکتا ہے۔ انہوں نے مہانگڈے کے لیے ٹریفک کے اوپر سے اڑنے کے لیے ہر چیز کا انتظام کیا، جس سے وہ وقت پر امتحانی مرکز پہنچ اور امتحان دینے میں بھی کامیاب ہوگیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *