سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3255 روپے کا اضافہ ہوا۔ سونے کی فی تولہ نئی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے 60 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

سونے کی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 2944 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ، ڈالر پھر سستا

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قد ر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 85 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 35 پیسے رہی۔انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 51 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 54 پیسے رہی۔ کویتی دینار کی قدر 905 روپے 22 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 67 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *