فیورٹس کے لیے ایک دن برا بھی ہوسکتا ہے، بھارت سے میچ سے قبل بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے بڑا بیان دے دیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران نجم الحسن شانتو نے کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے اور ہم اپنی مخالف ٹیم کو ہرانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرافی کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے کیونکہ ٹورنامنٹ میں فیورٹس کے لیے ایک دن برا بھی ہوسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ہم اپنی محنت اور حکمت عملی سے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
نجم الحسن نے کہا کہ پوری ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں جیتنے کے لیے پُرعزم ہے، مخالف ٹیم کو سخت مقابلہ دیں گے، انڈیا کے خلاف میچ ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ہم اسے شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ کل دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ایونٹ کا دوسرا میچ کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہو گا۔