پاک بھارت میچ کے ٹکٹ مفت، بھارتی نژاد تاجر کا کمپنی ملازمین کو کھانا دینے کا بھی اعلان

پاک بھارت میچ کے ٹکٹ مفت، بھارتی نژاد تاجر کا کمپنی ملازمین کو کھانا دینے کا بھی اعلان

پاک بھارت میچ کے ٹکٹ مفت، بھارتی نژاد تاجر انیس ساجن نے کمپنی ملازمین کو کھانا دینے کا بھی اعلان کر دیا۔

تاجر نے کمپنی ملازمین میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹ مفت تقسیم کردیے۔ ڈینیوب گروپ کے ملازمین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں بھارتی ٹیم کے ہونے والے تمام میچ دیکھ سکیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں 3.7 ملین سے زیادہ بھارتی اور تقریباً 1.7 ملین پاکستانی اور 0.92 ملین بنگلہ دیشی  متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں ۔ تاجر نے  کچھ دلچسپ میچوں کے لیے مفت ٹکٹ تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

فیورٹس کے لیے ایک دن برا بھی ہوسکتا ہے، بھارت سے میچ سے قبل بنگلہ دیشی کپتان کا بڑا بیان

 کل  20 فروری کو بنگلہ دیش اور بھارت کے ٹکٹ، 23 فروری کو بھارت اور پاکستان کے میچ کے ٹکٹ، 2 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے ٹکٹ اور 4 مارچ کو سیمی فائنل کے مفت ٹکٹ شامل ہیں۔

مفت ٹکٹ دینے کیلئے ملازمین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے دبئی اسٹیڈیم میں اسنیکس اور پانی خریدنے کے لیے مفت ٹکٹ کے ساتھ ساتھ کوپن فراہم کرنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ میچ کے بعد کھانے کے پیکٹ دوبارہ گھر لے جانے کے لیے دیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *