وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

لاہور میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جدت اور ترقی صرف مسلم لیگ (ن) کے دور میں آئی ہے جبکہ دیگر ادوار میں صرف دنگا فساد ہوتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ فرح گوگی اور بشریٰ بی بی نے صرف کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز چاہتی ہیں کہ عمران خان انہیں خط لکھیں، یہ حسرت پوری نہیں ہوگی، بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کبھی کوئی منصوبہ نہیں مانگا، دیگر صوبے زیادہ منصوبے لے جاتے ہیں تاہم انہیں اس کی خوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی ایک طویل تاریخ ہےاور گرین اور کلین پنجاب کا خواب اب حقیقت بن چکا ہے۔ طلبا، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے الیکٹرک بسوں میں سفر مفت ہوگا۔

مریم نواز نے بتایا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے سے لے کر 35 روپے تک ہوگا، جو دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 بسیں کل سے سڑکوں پر موجود ہوں گی اور اگست تک مزید 500 الیکٹرک بسیں پنجاب میں پہنچ جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں تیار کی جا رہی ہیں اور چینی کمپنیوں کو بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت دستیاب ہوگی جبکہ خواتین کی ہراسمنٹ کو روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *