کرم میں کشیدگی میں ملوث 14 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی گئی

کرم میں کشیدگی میں ملوث 14 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی گئی

خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں کشیدگی میں ملوث 14 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت تین کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ دہشتگرد امجد کے سر کی قیمت دو کروڑاور مکرم کی ڈیڑھ کروڑ روپے رکھی گئی۔

درویش وزیر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے جبکہ منصور، عثمان ، آدم ساز ، یاسین اور وزیر محمد کے سروں کی قیمت تیس ، تیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سیف اللہ، عثمان مولانا طیب، نوراللہ اور عثمان کے سروں کی قیمت دس، دس لاکھ روپے مقرر کی گئی ۔

مزید پڑھیں: لوئر کرم میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ

انتظامیہ نے لوئر کرم کے چار دیہاتوں کے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کے نوٹسز جاری کیے جن میں بگن، اوچت ، مندوری اور داد کمر کے لوگ شامل ہیں۔ لوئر کرم سے چھ خاندان آج نقل مکانی کرکے ہنگو پہنچے جو کہ اپنے عزیز و اقارب کے پاس ٹھہرے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق چاروں دیہاتوں کو خالی کرنے کا مقصدعوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، جس کے بعد ان علاقوں میں خوارج کیخلاف سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *