سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے اراکین اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کیا جائیگا۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیکا قانون اور 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے اراکین اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کیا جائیگا۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ جن اراکین نے پیکا قانون پر پارٹی پالیسی پر عمل نہیں کیا۔ جن اراکین نے 26ویں آئینی ترمیم کے بل کے حوالے سے مشکوک کردار ادا کیا۔ ان کیخلاف پارٹی پالیسی کےتحت کارروائی ہوگی۔انہیں پارٹی سے نکالا کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت کے حوالے سے جو بیان دیا، وہ ان کا استحقاق نہیں تھا۔ ان کے اس بیان سے ہمیں بہت نقصان پہنچا ہے۔ پارٹی میں کسی کو بھی بدزبانی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ٹی وی پر میرے اور دیگر رہنمائوں کیخلاف نازیبا گفتگو کی گئی، جس سے پارٹی کا نظم و ضبط خراب ہو، تاہم پارٹی میں کوئی انتشار نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری جیسے غیر اہم لوگ اپنے وجود کو ظاہر کرنے کیلئے الٹے سیدھے بیانات دیتے رہتے ہیں۔ ملک میں فسطائیت کا راج ہے، عمران خان کیخلاف سینکڑوں جھوٹے مقدمات بنادیے گئے۔