بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں اصلاحات کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں اصلاحات کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں اصلاحات کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی، بلال اظہر کیانی کنوینیئرمقرر کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:دفتر خارجہ کا 9 مئی کے مجرموں کو ملٹری کورٹس سے سزائوں پر بیانات کے حوالے سے ردِعمل

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خصوصی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کو 8 رکنی ذیلی کمیٹی کا کوینیئر مقرر کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت ہوگا۔ وزارت داخلہ، تجارت، خزانہ اور اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سیکرٹریز ذیلی کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک 2سفراء کی تعیناتی کی منظوری دیدی

کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے جوائنٹ سیکرٹریز کے ساتھ وزارت اوورسیز پاکستانیز اور وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹریز بھی ذیلی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں کو درپیش مجموعی کارکردگی، ڈھانچے اور چیلنجز کا جائزہ لے گی۔ یہ کمیٹی پاکستانی سفیروں کو انفرادی طور پر طلب کرے گی اور ان کی رائے اور تجاویز حاصل کرے گی۔ کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں کی سیاسی اور معاشی کوششوں کا بھی جائزہ لے گی۔

مزید یہ کہ ذیلی کمیٹی مختلف ممالک میں سفارت خانوں میں کام کی نوعیت اور عملے کی سطح کا جائزہ لے گی۔ یہ سفارتخانے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات بھی تجویز کرے گی اور موجودہ حالات کے مطابق اصلاحات کی سفارش کرے گی۔  کمیٹی پاکستان کی اسٹریٹجک ضروریات کی بنیاد پر سفارت خانوں کے لیے قومی مقاصد اور اہداف کا تعین کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر سفارتکار شفقت علی خان دفترخارجہ کے نئے ترجمان مقرر

نوٹیفکیشن کے مطابق ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں اور سفارتکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے طریقہ کار بھی تجویز کرے گی۔ وہ اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھانے کے لیے ماہرین یا سفارتی شخصیات سے مدد لے سکتا ہے۔

بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذیلی کمیٹی کو مکمل تعاون فراہم کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *