ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے ،  وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے اور ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کے لیے پُرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک گیر تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے نہیں ، سلمان اکرم راجہ

ان کا مزید کہنا ہے کہ نجکاری کے عمل کو مزید شفاف کر رہے ہیں، حکومتی اخراجات کی کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہمیں اپنے معاشی اہداف کا مکمل ادراک ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیرمحمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومتیں زرعی ٹیکس پر کام کر رہی ہیں، پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہورہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو رہا ہے، ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *