پاکستان اور جمہوریہ ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی کے لیے مشترکہ مشق ’اتاترک 13‘ کی اختتامی تقریب چیراٹ کے مقام پر منعقد ہوئی، جس میں ترکیہ کے بریگیڈیئر جنرل احمد اے ایس آئی نے شرکت کی۔
جمعرات کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2 ہفتے طویل مشق 10 فروری 2025 کو شروع ہوئی جس میں اسپیشل سروسز گروپ، پاک فوج کی 2 ایکس اور جمہوریہ ترکیہ کی اسپیشل فورسز کی 36 ایکس کمبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔
اعلامیے کے مطابق 11 کور کے کمانڈر نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ جمہوریہ ترکیہ کے بریگیڈیئر جنرل احمد اے ایس آئی کے نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور مشق کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور ترکیہ کے فوجی دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔ اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ شرکت کرنے والے فوجی جوانوں نے مشترکہ تربیتی مشقوں سے بہت فائدہ اٹھایا۔