تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ملاقاتوں کی بحالی تک اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگا کر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے شمالی پنجاب کے صدر کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا، عطا تارڑ

چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی جانب سے ہدایت دی گئی کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پرامن ہو گا اورکیمپ میں روٹیشن کی بنیاد پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز اپنے کارکنوں کے ہمراہ دھرنا دیں۔

چیف آرگنائزر نے شمالی ریجنل صدرکو کیمپ لگانے کے انتظامات کی ہدایت کر دی اور کہا کہ تمام ریجنل صدور مشاورت سے دھرنے کے دنوں کو مختص کر لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *