ہم اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، حشمت اللہ شاہدی

ہم اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، حشمت اللہ شاہدی

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہم اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

افغانستان اور جنوبی افریقہ کل چیمپیئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں کراچی میں آمنے سامنے ہوں گے، حشمت اللہ شاہدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری تمام تر توجہ اچھی کرکٹ کھیلنے پرمرکوز ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی میں ماضی کے برعکس بڑی تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی؛ فخر زمان آئوٹ، امام الحق اِن ہوگئے

افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میڈیا میں دکھایا جاتا ہے ہمارے پاس سہولیات نہیں ہیں مگر ایسا نہیں ہے کہ ہمارے پاس اکیڈیمیز اور اسٹیڈیم موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈومیسٹک میچوں میں کرکٹ گراؤنڈ مکمل بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔

حشمت ا للہ شاہدی نے کہا کہ ہم اسپورٹس مین ہیں باہر کیا باتیں ہورہی ہیں ہمیں معلوم نہیں، ہمارا ہدف فائنل جیتنا ہے۔ ہم پچھلے دو سال سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہماری پوری توجہ کرکٹ پر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *