آزاد کشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں حوالے سے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، وہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5 کو ضرور پڑھیں، جو ریاست سے غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھرمیں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد،حالات معمول کےمطابق رواں دواں
اپنے بیان میں انہوں نے سورۃ المائدہ کی یہ آیت بھی شیئر کی ہے۔
لیکن اس سے بھی اہم اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے:
﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ۚ ذَٰلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾
“جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے کہ انہیں قتل کیا جائے، یا سولی چڑھا دیا جائے، یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دیے جائیں، یا انہیں ملک بدر کر دیا جائے۔ یہ ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بڑا عذاب ہے۔”
بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔
ازاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، وہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5 کو ضرور پڑھیں، جو ریاست سے غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔
لیکن اس سے بھی اہم اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے:…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 13, 2026

