پی ٹی آئی رہنماؤں کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات، شکایات کے انبار لگا دیئے

پی ٹی آئی رہنماؤں کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات، شکایات کے انبار لگا دیئے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپوزیشن کے 5 ارکان نے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی نے شکوے شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔

ملاقات کے بعد اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو بتایا کہ ہمیں 26 ویں آئینی ترمیم قبول نہیں، بانی اوراہلیہ کی سماعت کی تاریخیں نہیں بتائی جاتیں، قوانین اورجیل مینوئل کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،  چیف جسٹس کو قیدی رہنماؤں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی، مقدمات کی سماعت کی تاریخیں تبدیل کردی جاتی ہیں، چیف جسٹس کو قیدی رہنماؤں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو بتایا ہم 26 ویں آئینی ترمیم کوتسلیم نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی سے بچوں کی بات بھی نہیں کرائی جاتی، سلمان اکرم راجہ نےلاپتہ افراد کا معاملہ بھی رکھا، پنجاب میں اسٹیٹ دہشتگردی سےمتعلق بھی بتایا۔

بیرسٹرگوہرخان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں رکھاجاتا ہے، چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل کونسل کمیٹی پرایجنڈا طلب کیا تھا، کارکنان، بانی اوراہلیہ کےساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک میں آئین اورقانون پرعملدرآمد نہیں ہورہا، واضح الفاظ میں کہاملک میں اس وقت قانون کی بالادستی نہیں، نظام عدل کو آلہ کارکے طورپر استعمال کیاجارہا ہے۔

پریس کانفرنس سے قبل اپوزیشن کے پانچ ارکان نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا کو آگاہ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *