ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گھی اور آٹے کی قیمت میں کمی جبکہ چینی مہنگی ہو گئی۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رمضان سے قبل سے ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ افراط زر کی مجموعی سالانہ شرح 1.21 فیصد پر آگئی۔ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21فیصد ہوگئی۔
ایک ہفتے کے دوران انڈے 19 روپے 65 پیسے، کیلے فی درجن 18 روپے مہنگے ہوئے ، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہو گیا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 155 روپے 27 پیسے فی کلوتک پہنچ گئی ہے۔ برائلر مرغی 19 روپے 78 پیسے ، لہسن 7 روپے 54پیسے، چھوٹا گوشت 4 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، بڑا گوشت 5 روپے 36 پیسے اوردال مسور 46 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 1روپے58 پیسے، دال چنا 4 روپے 13 پیسے، پیاز 1روپے 2پیسے ، آلو 61 پیسے ، دال ماش، خوردنی گھی، دال مونگ اور20 کلو آٹے کا تھیلا بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔