اس بار پاکستان جیتے گا، بھارت جیت کر دکھائے، مہاکمبھ میلے کے بابا دعویٰ

اس بار پاکستان جیتے گا، بھارت جیت کر دکھائے، مہاکمبھ میلے کے بابا دعویٰ

بھارتی مذہبی مہا کمبھ میلے سے مشہور ہونے والے بابا ابھے سنگھ جنہیں آئی آئی ٹی بابا کے نام سے جانا جاتا ہے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار پاکستان جیتے گا، اب بھارت جیت کر دکھائے۔

23 فروری کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا بڑامقابلہ ہوگا، بابا ابھے سنگھ کے دعوے کی وائرل ویڈیو بھارتی میڈیا پر چل رہی ہے۔

بھارتی ٹیم نے مسلسل 11 مرتبہ ٹاس ہارنے کا منفرد ریکارڈ برابر کر دیا

بابا ابھے سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت اس بار پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا، یہ میرا کہنا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑی ایڑی چوٹی کا زور بھی لگا لیں تو اس بار بھارت پاکستان کو نہیں ہرا سکتا۔

ابھے سنگھ نے کہا کہ میں نے بس کہہ دیا ہے، اس بار پاکستان جیتے گا، اب بھارت جیت کر دکھائے۔بھارتی سوشل میڈیا پر ان کے دعوے کو کوئی قیاس آرائی کہہ رہا ہے اور کوئی اسے سچ کہہ رہا ہے لیکن یہ دعویٰ کتنا سچ ثابت ہوتا ہے اتوار کو میدان میں فیصلہ ہو جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *