چیمپیئنز ٹرافی کے مقابلوں میں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل

چیمپیئنز ٹرافی کے مقابلوں میں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل

چیمپیئنز ٹرافی کے مقابلوں میں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو تین بار شکست دی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 5 میچز کھیلے گئے ہیں۔

3میچوں میں پاکستان فاتح رہا جبکہ بھارت نے دو میچ اپنے نام کئے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف نہ صرف تین میچ جیتے ہیں بلکہ گزشتہ ٹورنامنٹ میں بھارت سے فائنل جیت کر ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔

اس بار پاکستان جیتے گا، بھارت جیت کر دکھائے، مہاکمبھ میلے کے بابا دعویٰ

چیمپیئنز ٹرافی کے 2017ء میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180رنز سے شکست دی تھی،پہلی بار 1998ء میں چیمپیئنز ٹرافی منعقد ہوئی تھی لیکن دونوں ٹیموں کو آمناسامنا 2004ء میں ہوا تھا۔

انگلینڈ میں ہونے والی چوتھی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے میچ 3وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا،2009ء کے ایونٹ میں بھی پاکستان نے بھارت کو 54رنز سے شکست دی تھی۔

2013ء میں چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف بھارت نے پہلی فتح حاصل کی تھی، بھارت نے یہ میچ آٹھ وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *