پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس صرف اُن افراد کو جاری کیا جاتا ہے جو تمام متعلقہ ٹیسٹس میں کامیاب ہوتے ہیں۔ درخواست دہندگان کو لائسنس کی مختلف اقسام کے مطابق فیس ادا کرنا ہوتی ہے، جس میں ٹیسٹ فیس 150 روپے، ایک سالہ لائسنس کے لیے 1980 روپے، دو سالہ کے لیے 3330 روپے، تین سالہ کے لیے 4680 روپے، چار سالہ کے لیے 6030 روپے، اور پانچ سالہ لائسنس کے لیے 7380 روپے مقرر ہیں۔
ٹریفک اہلکار کسی بھی وقت ڈرائیور سے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کا مطالبہ کر سکتے ہیں اور اگر ڈرائیور کے پاس لائسنس نہ ہو تو اسے چالان کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب کے شہریوں کے لیے اب ای لائسنس کی سہولت دستیاب ہے، جس کے ذریعے وہ گھر بیٹھے محکمہ ٹریفک کی ویب سائٹ https://dlims.punjab.gov.pk/ پر جا کر اپنا شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش درج کر کے لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ سہولت نہ صرف وقت کی بچت کرتی ہے بلکہ شہریوں کو لائسنس حاصل کرنے کے لیے دفاتر کے چکر لگانے سے بھی بچاتی ہے۔ محکمہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا عمل مزید آسان اور تیز ہو سکے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ سڑکوں پر حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس ضرور حاصل کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔