معاشی بیڑا غرق کرنے والے سنیں! ہم سے فساد نہیں، ترقی کا بیانیہ بنتا ہے، مریم اورنگزیب

معاشی بیڑا غرق کرنے والے سنیں! ہم سے فساد نہیں، ترقی کا بیانیہ بنتا ہے، مریم اورنگزیب

سینیئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی بیڑا غرق کرنے والے ہم سے سوال پوچھتے ہیں تو سنیںٖ! ہم سے فساد کا نہیں ترقی کا بیانیہ بنتا ہے، آج اللہ کا شکر ہے ایک سال ہوا ہے، مہنگائی 9 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ملک کو تباہی سے ترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

ہفتہ کے روز راولپنڈی میں ’صاف ستھرا پنجاب پروگرام‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ صاف ستھرا پنجاب سمیت متعدد پروگرامز شروع کیے گئے ہیں، صاف ستھرا پنجاب ایک انقلابی پروگرام ہے۔ پنجاب کے ہر شہر کو مثالی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 4 سال والے ہم سے جواب پوچھتے ہیں، آج اللہ کا شکر ہے ایک سال ہوا ہے، مہنگائی 9 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، 35 فیصد مہنگائی کر کے جانے والوں کے لیے جواب ہے کہ ایک سال میں مہنگائی 35 فیصد سے 8 فیصد تک پہنچا دی ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے کوئی معافی نہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، اسٹاک ایکسچینج بلندیوں کو چھو رہی ہے، مریم نواز اپنے والد نواز شریف کا خواب پورا کر رہی ہیں، شہبازشریف اور مریم نواز نواز شریف کے سپاہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک سال میں مثال قائم کر رہی ہے، آج دوسرے صوبے والے یہ کہی رہے ہیں ’بی بی کام تے کر رہی ہے‘۔ مریم نواز ہر لمحہ پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کا سوچ رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نوازشریف ایک سال میں 50 ہزار طلبا و طالبات کو اسکالر شپ دے چکی ہیں، وزیر اعلیٰ ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت 6 ماہ میں 10 ہزار گھربن رہے ہیں۔ ایک سال میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف رکھا ہے، 5 سالوں میں 5 لاکھ گھر لوگوں کو ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا پی آئی اے خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ انتشاری ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، فتنہ و فساد کی سیاست نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، نواز شریف نے ملک کو طاقتور معیشت کا وژن دیا، ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے ترقی کے سفر کا آغاز کیا۔ ایک ہزار بیڈ کا کینسر اسپتال بنا رہے ہیں جو دُنیا میں کہیں بھی موجود نہیں ہے۔ نواز شریف کارڈیالوجی اسپتال میں جون میں او پی ڈی شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم فتنہ اور فساد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اعلیٰ مریم نواز دن رات عوام کی خدمت کر رہی ہیں جو کہ سب کے سامنے ہے۔ ملک کو تباہ و برباد کرنے والے سوال پوچھتے ہیں، ہم سے پوچھیں کے شہبازشریف نے پاکستان کو کیسے بچایا۔ معاشی بیڑا غرق کرنے والے سنیںٖ! ہم سے فساد کا نہیں ترقی کا بیانیہ بنتا ہے، فساد کی سیاست نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *