اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیدیا

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیدیا

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عوام کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ  24, 25اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

مورخہ 24, 25اور 27 فروری 2025 ہر قسم کی ہیوی ٹریفک  صبح 7 بجے سے رات 01.30 بجے تک اسلام آباد میں داخل نہیں ہو سکے گی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کرے۔

چیمپیئنز ٹرافی ، جوش انگلس کی شاندار سنچری، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کا راستہ استعمال کرے۔ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے شہری ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے شہری روات، چک بیلی روڈ چکری، ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز کا استعمال کریں، شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔

سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں، ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *