ماہرین کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ مانیٹرنگ سسٹم زمین کی حرکت کامسلسل جائزہ لے گا اور کسی بھی غیرمعمولی تبدیلی کی فوری اطلاع فراہم دے گا جس سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرکے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کو کم کیاجا سکے گا۔
زلزلہ پیما مرکز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے گا۔