آسٹریلیا نے آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں سب سے بڑا ہدف عبور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرکے تاریخ رقم کر دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں ایک جانب انگلینڈ 350 رنز بنانے والی پہلی ٹیم بنی تو دوسری جانب آسٹریلیا ٹورنامنٹ کی تاریخ میں 350 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔