قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاک بھارت آج ہونے والے میچ میں کچھ خاص کرنے کی کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم بیلنس ہے پُر امید ہیں پلیئرز اچھی کارکردگی دکھائیں گے، قومی کھلاڑی یواے ای کی کنڈیشنز سے واقف ہیں چونکہ پاکستان کےتمام کھلاڑی دبئی میں لیگز کھیل چکے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس وقت دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر ہیں، پاک بھارت میچ ہی دباؤکا نام ہے، پریشربرداشت کرنا ہی کھلاڑیوں کا کام ہے، دونوں ملکوں کے درمیان میچ کے دوران اسٹیڈیم خالی بھی کردیں تو دباؤ رہے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ قومی ٹیم کا کہنا تھاکہ کہ فخر زمان کا ٹیم سے باہر ہونا بڑا دھچکا ہے، وہ ہمارا میچ و نر کھلاڑی ہے۔ عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بڑی سوچ وسمجھ کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا ، میدان میں ہر کھلاڑی کو کارکردگی دکھانے کا چانس ملتا ہے، قومی ٹیم پاک بھارت میچ کو انجوائے کرے۔