پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ قرار دیدیا۔
نیوز کانفرنس کے دوران پی پی پی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ نومئی واقعات کے پیچھے صرف ایک ہی شخص تھا اوروہ ہے بانی پی ٹی آئی، تحریک انصاف نے 9 مئی کو ملکی سلامتی کے اداروں پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس پارٹی نے بین الاقوامی فورم پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف اپنی مذموم مہم چلائی ۔
بانی پاکستان تحریک انصاف آمرانہ ذہنیت رکھتے ہیں ۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ اس شخص نے اپنے دور حکومت میں مخالفین کو چُن چُن کراپنے انتقام کا نشانہ بنایا ۔