پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمٰن نے خیبر پختونخوا حکومت سے کوئی حصہ نہیں مانگا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں میزبان سے گفتگو میں فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایجنڈےکے مطابق تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، ہمیں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بھی مثبت جواب مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات پرپابندیاں اپوزیشن الائنس کو روکنے کے لئے لگائی جارہی ہیں، ہم ملک میں آئین و قانون کی بحالی چاہتےہیں، ہمیں پارلیمنٹ کےاندر اور باہر سیاسی ماحول پیدا کرنا چاہیے۔
فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوپہلے دن سےکہاکہ سولوفلائٹ سے نقصان ہوگا، اتحاد کی سیاست بہت حساس ہوتی ہے، فضل الرحمٰن کے کچھ سیاسی مطالبات ہیں کچھ ہمارے ہیں۔
مولانا نےخیبرپختونخوا کابینہ میں کوئی حصہ نہیں مانگا۔ وکیل سابق وزیرااعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بانی سے ملاقاتیں روک دی گئیں، پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں کوئی اتنی خاص نہیں ہیں۔