پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک ترقی پذیر تھا ،غلط حکمرانوں کے ہاتھ آکر بحران میں گھرا ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا، تب ہی پاکستان ترقی کی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ،اب ہم سب ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک آئین پر عملدرآمد نہیں ہوگا،ملک نہیں چل سکتا۔ 20 کروڑ روپے لے کر پارلیمنٹ میں بھیجا جاتا ہے، آج پاکستان میں جو آدمی اپنا ضمیر فروخت کرتا ہے وہ وفادار ہے۔ محمود اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ جو سچ بولتا ہے وہ غدار ہے، پورےملک کو پتہ ہےکہ 2024کے انتخابات پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیت چکی ہے۔