پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت سے میچ ہارکر چیمپئنز ٹرافی سے تقریباََ باہر ہوگئی تاہم اگر مگر کے امکانات پر پاکستانی شائقین کو ابھی بھی تھوڑی سی امید ہے کہ پاکستان اگلے مرحلے میں پہنچ جائیگا۔
پاکستان کو اگلے مرحلے میں جانے کیلئے بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دینی ہوگی جبکہ نیوزی لینڈ کو اگلے دونوں میچ بنگلہ دیش اور بھارت سے بڑے مارجن سے ہارنا ہوں گے۔یہی واحد صورتحال ہے جس کے تحت پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر سکتا ہے۔
کل راولپنڈی میں کھیلا جانیوالا نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس میں پاکستانی فینز کو کسی بڑے اپ سیٹ کی امید رکھنی ہوگی تاہم اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جائے یا بارش کی وجہ سے میچ ڈرا بھی ہوجائے تو پاکستان کے اگلے رائونڈ میں جانے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ27فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگاجبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 2مارچ کو شیڈول ہے۔ پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں بظاہر کم ہیں تاہم کرکٹ کے کھیل میں کچھ بھی اس تک نا ممکن نہیں ہوتا جب تک کہ اس کے ہونے کا امکان مکمل طور پر رد نہیں ہوجاتا۔
واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے اور 2017میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔