بھارت کیخلاف ہماری شاٹ سلیکشن خراب تھی، کپتان محمد رضوان

بھارت کیخلاف ہماری شاٹ سلیکشن خراب تھی، کپتان محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم نے ٹاس جیتا لیکن ہم فائدہ نہیں اٹھا سکے، انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف 280 سکور کرنا تھا تاہم بھارتی بالرز نے مڈل اوورز میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جب سعود اور میں بیٹنگ کر رہے تھے تو ہم نے گہرائی تک کھیلنے کا ارادہ کیا تھا لیکن ہماری شاٹ سلیکشن اچھی نہیں تھی۔ہم نے وکٹیں گنوانا شروع کر دیں جس سے نقصان پہنچااور ہم صرف 240رنز تک ہی محدود رہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ میں قومی کھلاڑیوں نے قدموں کا استعمال نہیں کیا:محمد یوسف

کپتان نے کہا کہ ابرار احمد نے ہمیں وکٹ دلوائی تاہم ویرات کوہلی اور شبمن گل نے بہت اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ کو ہمارے ہاتھ سے چھین لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں اپنی فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہوگا۔ اس میچ میں ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں اور بار بار ہورہی ہیں۔ امید ہے کہ آنیوالے دنوں میں ہم ان غلطیوں پر کام کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *