ڈ ی آئی خان : سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں میں 7 خوارج مار دئیے

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں7خوارج جہنم واصل کردیئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 23 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مدی اور درابن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر نے آپریشن کیاگیا ۔

جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا۔ فائرنگ جس کے نتیجے میں مدی میں 3 جبکہ درابن میں 4 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *