ہنڈا سی ڈی 70بائیک کوبائیکس میں پاکستانیوں کی اولین چوائس قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم انتہائی بہترین مائیلیج فراہم کرنیوالی موٹرسائیکل ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی مینٹیننس کا خرچہ بھی انتہائی کم ہے۔
مہنگائی کے اس دور میں اگر بچت کرنی ہے تو ہر کوئی سستی سواری کی تلاش میں رہتا ہے اور یہ مقصد ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم بخوبی پورا کرتی ہے۔ تاہم گزشتہ سالوں میں پاکستان میں بائیکس اور گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور اب موٹرسائیکل خریدنا بھی عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔
چنانچہ میزان بینک کی جانب سے ہنڈا سی ڈی 70ڈریم خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے چند انتہائی پرکشش اور آسان اقساط کے پلانز متعارف کروائے گئے ہیں۔
پاکستان میں ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1,68,900 روپے ہے اور اس کی خریداری کے لیے میزان بینک کی جانب سے مختلف اقساط کے پلانز فراہم کیے گئے ہیں۔
ان پلانز کے مطابق اگر آپ سی ڈی 70 ڈریم کو قسطوں پر خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کو 50,670 روپے (جو کہ 30 فیصد ڈاؤن پیمنٹ ہے) بطور ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ پروسیسنگ فیس 1,800 روپے ہوگی، جس کے بعد آپ کی کل ایڈوانس پیمنٹ 52,470 روپے بنتی ہے۔
پہلا پلان 36 ماہ کی مدت کے لیے ہے، جس میں ماہانہ قسط 5,348 روپے ہوگی۔ دوسرا پلان 24 ماہ کی مدت کے لیے ہے، جس میں ماہانہ قسط 5,108 روپے ہوگی۔ تیسرا پلان 12 ماہ کی مدت کے لیے ہے، جس میں ماہانہ قسط 9,853 روپے ہوگی۔
اس طرح ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم ایک منفرد اور آرام دہ سواری کے طور پر ایک خاص پسندیدہ انتخاب ہے، جو اپنی خوبصورتی اور کارکردگی کے ساتھ خاص سواروں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔