محمد زبیر نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

محمد زبیر نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق گورنر سندھ محمد زبیرنے قومی ٹیم کی شکست پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیرنےمحسن نقوی کے دور میں قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کی نشاندہی کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے دور میں یہ مسلسل تیسرا ٹورنامنٹ ہے جس میں پاکستان گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوجائیگا، کیا اب انہیں استعفیٰ نہیں دے دینا چاہئے؟۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 200 کیچ پکڑ لیے

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم نے ٹاس جیتا لیکن ہم فائدہ نہیں اٹھا سکے، انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف 280 سکور کرنا تھا تاہم بھارتی بالرز نے مڈل اوورز میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جب سعود اور میں بیٹنگ کر رہے تھے تو ہم نے گہرائی تک کھیلنے کا ارادہ کیا تھا لیکن ہماری شاٹ سلیکشن اچھی نہیں تھی۔ہم نے وکٹیں گنوانا شروع کر دیں جس سے نقصان پہنچا اور ہم صرف 240رنز تک ہی محدود رہے۔

واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلنے جانے والے پاک بھارت میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے اور پاکستان نہ صرف بھارت سے بُری طرح میچ ہارا ہے بلکہ ٹورنامنٹ سے بھی تقریباََ باہر ہوگیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *