محکمہ موسمیات کی شدید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی، مگر کب سے؟

محکمہ موسمیات کی شدید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی، مگر کب سے؟

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی شام یا رات کو پاکستان کے مغربی علاقوں میں تیز مغربی ہواؤں کا سلسلہ پنجاب میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ یہ نظام منگل کو بالائی حصوں کو اپنی گرفت میں لے لے گا اور ممکنہ طور پر شمالی علاقوں میں 2 مارچ تک برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور کہیں پر برفباری ہوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی نظام کے اثر سے مری، گلیات اور گردونواح میں منگل سے یکم مارچ تک وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران وفاقی دارالحکومت راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 فروری کی شام سے 28 فروری تک حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق جھنگ، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی 25 سے 27 فروری تک بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مری، گلیات اور گردونواح میں شدید بارشوں اور برفباری سے سڑکیں بند یا پھسلن کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ سیاحوں کو پیشگوئی کی مدت کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پیر کو لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل کو 11 اور 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں جاری شدید بارشیں: ، بڑے ملکی آبی ذخائر سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

مری پاکستان کا سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 01 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *