کل ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

کل ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کل ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شمال مغربی بلوچستان ، خیبرپختونخوا، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کل خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کل شام یا رات کے اوقات میں راولپنڈی، اٹک، جہلم چکوال، میانوالی، خانیوال ، ملتان ، سرگودھا، خو شاب ، فیصل آباد ، منڈی بہاؤالدین، ملتان، سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

ن۔لیگی قیادت نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کر دیئے

کل کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات ، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابراآلودرہنے کے علاوہ بونداباندی کا امکان ہے۔

دیر، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، سوات، مانسہرہ ،صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ڈی آئی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ بعض جگہوں پر تیز بارش اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔

کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کی توقع ہے ، کہیں کہیں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، واضح رہے کہ ملک میں بارش برسانے والی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہو چکی ہے اور ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ یکم مارچ تک جاری رہنے کا امکا ن ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *