حکومت نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مزید کمی کیلئے پلان تیار کرلیا

حکومت نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مزید کمی کیلئے پلان تیار کرلیا

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت آئندہ دو ماہ میں بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 6 سے 8 روپے تک کمی کی کوشش کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت بینکوں سے 1300ارب روپے کے قرضے حاصل کرنے کے لیےبات چیت کر رہی ہے۔ یہ قرضہ فکسڈ ریٹ اور مخصوص مدت کے لیے لیا جائے گا، جس سے پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ

حکام کے مطابق حکومت نے پہلے ہی آئی پی پیز (آئی پی پیز) کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے 700 ارب روپے کی بچت کی ہے اور 300 ارب روپے کے سود کو ختم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے جا چکے ہیں جبکہ 25 آئی پی پیز کے ساتھ’ٹیک اینڈ پے‘کے معاہدے پر بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔

حکومت نے سرکاری پاور پلانٹس کے ساتھ بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے حکومت کا ہدف ہے کہ آئندہ دو ماہ میں بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی لائی جائے۔ حکام کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ تقریباً 2300 ارب روپے ہے، جسے جلد از جلد صفر کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *