وفاقی وزراء کی سال بھر کی کارکردگی کی رپورٹ سامنے آگئی

وفاقی وزراء کی سال بھر کی کارکردگی کی رپورٹ سامنے آگئی

پلڈاٹ نے وفاقی وزراء کی سال بھر کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں پارلیمانی حاضری اور کارکردگی کا تجزیہ لیا گیا۔

پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سرفہرست رہے، ان کی حاضری سب سے زیادہ رہی اور 17 گھنٹے سے زائد پارلیمنٹ میں خطاب کیا۔

خواجہ آصف دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 69 اجلاسوں میں شرکت کی اور 5.5 گھنٹے سے زائد خطاب کیا۔ اس کے علاوہ قیصر احمد شیخ کی حاضری زیادہ رہی مگر خطاب کم کیا۔ انہوں نے67 اجلاسوں میں شرکت کی اور صرف 31 منٹ کا خطاب کیا۔ عطا تارڑ خطاب میں تیسرے نمبر پر رہے ، انہوں نے 4.5 گھنٹے تک پارلیمنٹ میں اظہار خیال کیا۔وزیر خزانہ کی کم حاضری مگران کا اہم کرداررہا۔ انہوں نے 35اجلاسوں میں شرکت کی اور 4 گھنٹے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پارلیمانی وقت کم رہا، انہوں نے 32 اجلاسوں میں شرکت کی اورصرف 2 گھنٹے 45 منٹ تک خطاب کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی پارلیمنٹ میں غیر فعال رہے اورصرف 10 اجلاسوں میں شرکت کی۔ انہوں نے 12 منٹ کا خطاب کیا۔احمد چیمہ سب سے کم متحرک وزیر تھے، انہوں نے 9 اجلاسوں میں شرکت کی اورصرف 1منٹ خطاب کیا۔ پارلیمنٹ میں وزراء کی کم حاضری پر سوالات اٹھائے گئے، کچھ اہم وزراء کا پارلیمانی کردار محدودرہا۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے ایک سال میں ریکارڈ قانون سازی کی، 38 حکومتی بلز کی منظوری دی گئی۔ خواتین اور اقلیتوں کی کم نمائندگی رہی، وفاقی کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیر اور کوئی غیر مسلم شامل نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *