اڈیالہ جیل حکام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اڈیالہ جیل میں منتقلی کے بعد دونوں میاں بیوی کے ماہانہ اخراجات میں لاکھوں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
منگل کو مقامی میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اڈیالہ جیل میں منتقل ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی کے کھانے پینے کے اخراجات کروڑوں روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے صرف کھانے پینے پر اب تک ایک کروڑروپے سے زیادہ کی رقم خرچ ہو چکی ہے اور اب ان اخراجات میں بشریٰ بی بی بھی شامل ہو گئی ہیں جن کے جیل میں آنے کے بعد کھانے پینے کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے اڈیالہ جیل میں منتقل ہونے کے بعد اب دونوں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کھانے پینے کے اخراجات ماہانہ 6 لاکھ سے بڑھ کر 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جیل میں کھانے پینے کے لیے ادائیگی ان کی فیملی کی جانب سے ادا کی جاتی ہے، جس کے لیے رقم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پی پی اکاؤنٹ میں جمع کروائی جاتی ہے۔