ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہوتی تو وہ نہ ہوتا جو ہو رہا ہے، شبلی فراز

ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہوتی تو وہ نہ ہوتا جو ہو رہا ہے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینیئررہنما و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر ملک میں آئین و قانون نہیں ہوگا تو ملک میں کبھی بھی استحکام نہیں آ سکے گا، اگر ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہوتی تو وہ نہ ہوتا جو آج ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو پھر دال میں کچھ کالا ہے ، شبلی فراز

منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ  ملک کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی کے بانی رہنما کو جیل میں رکھا ہوا ہے، جس کے بعد ہر قسم کی فسطائیت کا دورچل رہا ہے، اس ماحول میں انصاف کہاں اور کس کو مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تمام تر جنگ یہی ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، اگرملک میں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو ملک میں کبھی بھی استحکام نہیں آ سکےگا۔

مزید پڑھیں:این آر او کی ضرورت نہیں: ہمارے خلاف تمام کیسز جعلی ہیں،شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہوتی تو یہ جو چیزیں ہو رہی ہیں یہ آج نہ ہوتیں، ہم یہی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے، ہم کوئی گوریلا گروپ توہیں نہیں، جن کے لیے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا مینڈیٹ چرایا گیا، شبلی فراز

شبلی فراز نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہیں مل رہا، ان پر جتنے بھی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ سارے سیاسی ہیں۔ ہماری قیادت پہ بیک وقت 3، 3 ایف آئی آرہیں، ملک تو ایک شکنجے میں ہے اس طرح تو ملک نہیں چل سکتا، اس وقت صورت حال یہ ہے کہ نوجوان ملک میں اپنا مستقبل نہیں دیکھ رہے۔ جب آئین اور قانون ہی نہ ہو تو ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *