چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو فائدہ ہی فائدہ، پیٹ کمنز کھل کر بول پڑے

چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو فائدہ ہی فائدہ، پیٹ کمنز کھل کر بول پڑے

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو فائدہ ہی فائدہ ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے بھارت کے ایک وینیو پر کھیلنے کو بڑا ایڈوانٹیج قرار دیتے ہوئے آئی سی سی کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایک وینیو پر کھیلنے سے بہت بڑا ایڈوانٹیج حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم پہلے ہی بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے۔

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

واضح رہے کہ پیٹ کمنز انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی نہیں کھیل رہے ان کی جگہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت اسٹیو اسمتھ کر رہے ہیں۔

بھارت کی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیل رہی ہے جبکہ باقی تمام ٹیمیں مختلف وینیوز پر جا کر اپنے میچز مکمل کر رہی ہیں، بھارتی ٹیم سیمی فائنل بھی دبئی میں کھیلے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *