معاہدے کے نکات پرعملدرآمد نہیں ہورہا، اتحادی حکومت کیساتھ چلنا مجبوری، صدر ذرداری

معاہدے کے نکات پرعملدرآمد نہیں ہورہا، اتحادی حکومت کیساتھ چلنا مجبوری، صدر ذرداری

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنرہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی پنجاب کے پارٹی رہنماؤں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے اور بتایاکہ انتظامی معاملات میں پیپلزپارٹی کے اراکین کو نظرانداز کیا جاتا ہے، مسلم لیگ ن ترقیاتی فنڈزکی تقسیم پرپی پی رہنماؤں کو نظرانداز کر رہی ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پرعملدرآمد نہیں ہورہا، پیپلزپارٹی کے رہنما آئندہ بجٹ آنے تک مسائل حل ہونے کا انتظار کریں۔

ایم پی اے ممتازچانگ نے صدر مملکت کو کچے میں ڈاکوؤں کی بڑھتی وارداتوں سے متعلق بتایا۔ آصف زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ ارکان پنجاب اسمبلی کے مسائل سے متعلق وزیراعظم سے بات کروں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *