چیمپیئنز ٹرافی، افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

چیمپیئنز ٹرافی، افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر کر دیا، چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف انتہائی اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور انگلینڈ کو 326 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

افغانستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ایک موقع پر اس کے 37 رنز پر تین کھلاڑی آئوٹ تھے لیکن اس وقت ابراہیم زادران اور حشمت اللہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور محتاط انداز سے اسکور کو آگے بڑھایا۔

ابراہیم زادران نے 177 رنز بنائے ان کی اننگز میں چھ چھکے اور بارہ چوکے شامل تھے، حشمت اللہ شاہدی 40 ، عظمت اللہ عمرزئی 41 اور محمد نبی 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، افغانستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے اور انگلینڈ کو 326 رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز فل سالٹ اور بین ڈکٹ نے کیا، فل سالٹ 12، بین ڈکٹ 38، جیمی اسمتھ 9، ہیری بروک 25، جوز بٹلر 38، لیام 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جوروٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 120 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 49.5 اوور میں 317 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

افغانستان نے انگلینڈ کو آٹھ رنز سے شکست دے دی، نہ صرف شکست دی بلکہ انگلینڈ کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید بھی ختم کر دی، اب افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے مزید ایک فتح درکار ہے۔

ریٹائرمنٹ کی تردید، فخر زمان کا ایک ماہ کے اندر کرکٹ میں واپسی کا اعلان

منگل کو شدید بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ منسوخ ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے اس وقت3 ، 3 پوائنٹس ہیں لہٰذا انگلینڈ یا افغانستان کے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے انہیں آج کا میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ بھی جیتنا ہوگا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں اس سے قبل آج تک افغانستان نے 10 میں سے 8 ون ڈے میچز جیت رکھے ہیں لیکن جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست نے انہیں اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات کو معدوم کر دیا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم بھی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔

افغانستان  کے اسکواڈ میں ابراہیم زادران، رحمان اللہ گرباز(وکٹ کیپر)، صدیق اللہ اٹل، رحمت شاہ، ہشمت اللہ شہدی (کیپٹن) ، عظمت اللہ عمر زئی، محمد نبی، گلبدین نبی، راشد خان، نور احمد اور فضلِ حق فاروقی شامل ہیں۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں فل سالٹ، بین ڈکٹ ، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)،  جو روٹ، ہیری بروک، جوس بٹلر(کیپٹن) ،  لیام لیونگ اسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر ، عادل راشد، مارک ووڈ شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *