پاکستان اور ازبکستان کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط، علاقائی استحکام کے لیے قیام امن ضروری ہے، شہبازشریف

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط، علاقائی استحکام کے لیے قیام امن ضروری ہے، شہبازشریف

پاکستان اور ازبکستان نے دفاع، ٹیکنالوجی، تکنیکی تربیت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدوں پر دستخط وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ازبکستان کے 2 روزہ دورے کے دوران بدھ کو ایک پروقار تقریب میں کیے گئے، وزیر اعظم شہباز شریف صدر شوکت میرزییوئیف کی دعوت پر ازبکستان کے دورے پر ہیں جہاں دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے حتمی مرحلے میں داخل

2 طرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر شوکت میرزییوئیف نے متعدد دستاویزات پر دستخط کیے۔ ان میں مختلف شعبوں میں معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں بھی شامل تھیں۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے ویزا فری سفر، ملٹری انٹیلی جنس، داخلہ امور، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت اور سفارتکاروں کی تربیت سے متعلق دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایک بین الحکومتی معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ وزیر تجارت جام کمال خان اور ازبکستان کے نائب وزیر اعظم خدجیف جمشید نے متعلقہ دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

علاوہ ازیں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ازبکستان کی نیشنل انفارمیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کوچیموف عبد السعید نے دونوں ممالک کی نیوز ایجنسیزکے درمیان نیوز اور معلومات کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف برانووچ نے لاہور اور تاشقند کے درمیان برائے راست پروازوں کے آغاز کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ پاکستان کے وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور ازبکستان کی حکومت کے درمیان نوجوانوں کے امور پر مفاہمت کی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا، جس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ازبکستان کی یوتھ افیئرز ایجنسی کے ڈائریکٹر صدولیف علی شیر نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

مزید پڑھیں:شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، چین ، بھارت، بیلاروس ، تاجکستان اور ازبکستان کے وفود کی واپسی

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ازبک صدر مرزییوئیف نے وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک چیلنجز پر قابو پانے اور نئے معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ازبک صدر نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی حجم میں اضافہ کیا جائے گا اور تاشقند اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازیں دونوں ممالک کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ازبکستان میں موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک حکومت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ازبکستان کو قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا اور ازبک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں:ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، وزیراعظم

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا، افراط زر کو 38 فیصد سے کم کرکے 2.4 فیصد کردیا ہے اور پالیسی اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا جس میں ریل نیٹ ورک کے ذریعے تجارت اور معدنیات اور سیاحت کے شعبوں میں مشترکہ کوششیں شامل ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو کیونکہ علاقائی امن و استحکام اجتماعی مفاد میں ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے افغانستان میں امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کابل انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ سرحد پار سیکیورٹی خطرات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ قبل ازیں تاشقند میں وزیراعظم شہباز شریف کو ازبک صدر شوکت میرزییوئیف سے ملاقات کے لیے کانگریس سینٹر پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔ ازبک صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد وزیر اعظم نے میرزییوئیف کے ہمراہ گارڈ آف آنرز کا معائینہ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *