سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان کے دوران لوڈ شیڈنگ کے اوقات جاری کر دیے

سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان کے دوران لوڈ شیڈنگ کے اوقات جاری کر دیے

سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان کے دوران لوڈ شیڈنگ کے اوقات جاری کر دیے۔

نجی ٹی وی نے ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ کمپنی نے رمضان میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان

صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں کسی تعطل کے بغیر گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا تھا کہ دن میں 3:30 بجے سہ پہر سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے  گی۔ ترجمان کے مطابق صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی اور اسی طرح رات 10 بجے سے رات 3 بجے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *