جنید اکبر کا ایک اور شوشہ، اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا دعوی! سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

جنید اکبر کا ایک اور شوشہ، اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا دعوی! سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے دعوٰی کیا ہے کہ پی ٹی آئی 9 مئی اور اس کے بعد بھی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے میں رہی جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک نصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے دعوے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے اور ردِ عمل سامنے آیا ہے، ایک صارف نے جنید اکبر کے دعوے کے حوالے سے کہا کہ ایک بار پھر سے تحریکِ انصاف  کی منافقت بے نقاب، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر خیبر پختونخوا جنید اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے ہمیشہ رابطے رہے، دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

جنید اکبر کے دعوٰے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں جہاں پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے خود ہی اسٹیبلشمنٹ کو برا بھلا کہتی ہے اور پھر خود ہی اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا دعوی کرتی ہے اگر ان کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو بار بار خط کیوں لکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر پاکستا ن تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعوٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کسی نہ کسی صورت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہے ، جنید اکبر کا کہنا تھا کہ 9 مئی سے پہلے اور بعد بھی پی ٹی آئی کسی نہ کسی حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے میں موجود ہے۔ جنید اکبر نے دعوٰی کیا کہ ہمیں الیکشن سے پہلے بھی آفر آئی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر حکومت بنا لیں ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے۔

ایکس پر انکے دعوٰ ی کے حوالے سے لوگوں نے کہا کہ یہ سب تحریکِ انتشار کی منافقت کی انتہا ہے پہلے یہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کمپینز چلاتے ہیں اور پھر خود یہ رابطوں کا دعوٰی کرتے ہیں۔ ایکس ہر جنید اکبر کے دعوٰ ی کے حوالے سے ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹے اور مکار لوگ ہیں، انہوں نے دھرنے ، ریلی اور مارچ ، جلسے، جیل بھرو تحریک، فوجی پراڈکٹ کا بائیکاٹ، اورسوشل میڈیا پر آرمی چیف کے خلاف کمپین چلا کر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور جب ناکامی ہوئی تو خود ہی دعوٰی بھی کر دیا۔

دوسری جانب بیشتر لوگوں نے ایکس پر جنید اکبر کے دعوۓ کے حوالے سے کہا کہ درحقیقت اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *