وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹیم میں مزید آٹھ وزراء کی شمولیت سے شہباز کابینہ کی تعداد 29 ارکان تک پہنچ گئی ، نئے شامل ہونیوالے وزراء کی حلف برداری کی تقریب آج ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق مزید آٹھ وزرا کی شمولیت سے شہازکابینہ 29 اراکین تک پہنچ گئی ہے جن کی تقریب حلف برداری آج منعقد ہوگی
۔ شہباز زکابینہ میں نئے شامل ہونیوالے وزراء میں حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، مصطفیٰ کمال، عبدالرحمان کانجو، سردار یوسف، رومینہ خورشید عالم، رضا حیات ہراج اور بیرسٹر عقیل ملک کے نام شامل جبکہ طلال چوہدری کو وزیر مملکت بنایا جائے گا۔
ایک دونہیں بلکہ پوری ٹیم کے برابرنئے کھلاڑی شہبازکابینہ کا حصہ بننے جارہی ہے۔ وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے وزراء کی حلف برداری آج ہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ٹیم میں مزید 15 سے 20 وفاقی وزرا ، وزرائے مملکت اور مشیرشامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب جمعرات کو ایوان صدرمیں ہوگی تاہم حتمی شیڈول کا اعلان وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی پرکیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں 15 سے 20 وفاقی وزراء وزرائے مملکت، مشیرشامل ہونے جارہے ہیں جن میں حنیف عباسی ،طارق فضل ،بیرسٹر عقیل ، حزیفہ رحمان طلال چوہدری ،افضل کھوکھر،عبد الرحمن کانجو اورسرادریوسف بھی شامل ہونگے۔
نوشین افتخار، رومینہ خورشید عالم اوررضا حیات ہراج کی شمولیت کا بھی امکان ہے، چوہدری ریاض، ڈاکٹر توقیر حسین شاہ ، علی زاہد چوہدری ،جنید انوار ،رانا مبشر اقبال اوربلال اظہر کیانی بھی وفاقی کایبنہ میں شامل ہونے جارہے ہیں۔