حکومت کا چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو منانے کا فیصلہ

حکومت کا چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو منانے کا فیصلہ

چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے سینیٹ اجلاس کی صدارت کے بائیکاٹ پرعرفان صدیقی نے کہا شیری رحمان اور یوسف رضا گیلانی سے ایک دو روز میں رابطہ کرکے تحفظات دور کروں گا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی پروڈکشن آرڈر پرعمل نہ ہونے پر ناراض ہیں اور انہوں نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔جس پرحکومت نے چیئرمین سینیٹ کومنانے کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت اوریوسف رضاگیلانی سے رابطےکا فیصلہ کیا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرپرعملدرآمد نہ ہونے پرحکومت سے ناراض ہیں اور احتجاجا سینیٹ اجلاس کی صدارت کا بھی بائیکاٹ کررکھا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ شیری رحمٰن اوریوسف رضا گیلانی سےایک دو روز میں رابطہ کروں گا، حکومت اوراپوزیشن کےارکان کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی سےملاقات بھی کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرشبلی فراز کو بھی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کیلئے مدعو کروں گا۔ سینیٹرعرفان صدیقی کا مزید کہنا ہے اعجازچوہدری کے جس سیشن کیلئے پروڈکشن آرڈرجاری ہوئے تھے وہ ختم ہوچکا ہے، چیئرمین سینیٹ کے تحفظات اور ناراضگی کو دور کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹ کے آئندہ سیشن سے پہلے یوسف رضا گیلانی کو منالیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *