بلدیاتی انتخابات کے دوران صدر مملکت آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ساتھ پنجاب میں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے صدر زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار رہنےکی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ وہ اور بلاول بھٹو زرداری خود پنجاب میں بیٹھیں گے۔
مزید پرھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا وسیم اکرم اور وقار یونس کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہئے ، بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔ قبل ازیں صدر مملکت آصف زرداری سے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب سے پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے ملاقات کی اور حکومتی رویئے کے حوالے سے صدر آصف ذرداری سے شکایات کیں جس پر انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد کیساتھ رہنا انکی مجبوری ہے۔