چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ سے باہر سہی مگر پاکستان، بنگلہ دیش کے لیے ابھی بھی بہت کچھ باقی

چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ سے باہر سہی مگر پاکستان، بنگلہ دیش کے لیے ابھی بھی بہت کچھ باقی

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبان پاکستانی ٹیم آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لیے میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کا سفر چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں ختم ہو چکا ہے تاہم دونوں ٹیمیں گروپ میچ کھیل کر خود کو بڑے ایونٹ میں ساتویں ٹیم ثابت کرنا چاہیں گی، راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے باعث اس وقت تاخیر کا شکار ہے۔

اگرچہ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا سفر آج مکمل اختتام پذیر ہونے جا رہا ہے لیکن ابھی بھی کھیلنے کے لیے بہت کچھ باقی ہے یعنی پورے ایونٹ میں دونوں ٹیموں میں سے کسی ایک کی جیت نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی اپنی مہم کا اختتام شاندار انداز میں کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان اپنی ساکھ کے تحفظ کے احساس کے لیے اپنے شائقین کے سامنے ایک بڑی فتح حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ بنگلہ دیش کے پاس خود کو ثابت کرنے کے لیے یہ میچ اس لیے اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ وہ اس طرح کے بڑے مقابلوں میں اپنے آپ کو بڑی ٹیم منوانے کی بھرپور جدوجہد کرے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں بارش

ادھر راولپنڈی میں بارش بھی دونوں ممالک کی ٹیموں کی خواہشات پر برس رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے منسوخ ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے دونوں ٹیموں کے لیے ٹورنامنٹ توقع سے قبل ختم ہوسکتا ہے۔ دونوں ٹیمیں امید رکھے ہوئے ہیں کہ آج کے میچ میں بارش نہ برسے تاکہ وہ اپنا آخری میچ کھیل سکیں اور اس میں جیت سے کچھ تو فخر محسوس کر سکیں۔

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش میچ کے لیے اسکواڈز

پاکستانی اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں نجم الحسین شانتو (کپتان)، سومیا سرکار، تنویر حسن، توحید ہردوئے، مشفیق الرحیم، محمد محمود اللہ، زکر علی انیک، مہدی حسن معراج، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین ایمن، نسیم احمد، تنزیم حسن ثاقب اور ناہید رانا شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *