پاک سوزوکی نے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

پاک سوزوکی نے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی جانب سے اپنے مشہور ماڈلز سوزوکی آلٹو اور سوزوکی راوی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔

سوزوکی آلٹو VXR MT کی قیمت میں 1,20,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 27,07,000 روپے سے بڑھ کر 28,27,000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح سوزوکی آلٹو VXR AGS کی قیمت میں 95,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 28,94,000 روپے سے بڑھ کر 29,89,000 روپے ہو گئی ہے۔

سوزوکی آلٹو VXL AGS کی قیمت بھی 95,000 روپے بڑھا کر 30,45,000 روپے سے 31,40,000 روپے کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سوزوکی راوی پک کی قیمت میں بھی 1,00,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 18,56,000 روپے سے بڑھ کر 19,56,000 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سی جی 125 گولڈ ایڈیشن خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

سوزوکی کمپنی نے اس قیمتوں میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مصنوعات کے معیار، حفاظت اور آرام دہ خصوصیات کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ مزید برآں سوزوکی آلٹو میں جدید فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں،کمپنی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں قیمتیں مختلف صوبوں کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تبدیل ہو سکتی ہیں۔

سوزوکی کمپنی کی جانب سے اپنے ڈیلرز کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ صارفین کو نئی قیمتوں اور شرائط سے متعلق پہلے ہی آگاہ کریں تاکہ گاڑی کی بکنگ اور ڈیلیوری کے دوران کسی بھی ابہام کا سامنا نہ ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *