پی آئی اے کی دوبارہ ری لانچنگ ہورہی ہے، ڈالر مستحکم اور مہنگائی کم ہوگئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پی آئی اے کی دوبارہ ری لانچنگ ہورہی ہے، ڈالر مستحکم اور مہنگائی کم ہوگئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتر سمت میں چل پڑی ہے، مہنگائی کم ہورہی ہے اور ڈالر کی قیمت مستحکم ہوگئی ہے۔

پشاور میں چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ایئر لائن کی نجکاری دوسری بار کی جارہی ہے، جس کے کافی بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ یورپ کے روٹس کھل گئے ہے جبکہ برطانیہ روٹس بھی جلد کھل جائیں گے جس سے پی آئی اے کو فائدہ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کی طرف بڑھتی ہوئی رجحان کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کیلئے کونسل بنایا جائے اور اس پر مشاورت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر منصوبہ بندی کے باعث پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس وقت کرنسی مستحکم، مہنگائی کم اور فارن ایکسچینج ریزوز ٹھیک ہورہے ہیں۔ معشیت کو کیسے مزید آگے لایا جائے اس سلسلے میں مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پاک سوزوکی نے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

وزیر خزانہ نے خیبرپختونخوا کی معیشت کو بہتر بنانے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کیا کردار ادا کرسکتی ہے، مختلف تجاویز زیر غور لائی جارہی ہے۔ آنے والے بجٹ سے پہلے مشاورت کے لئے خیبرپختونخوا اور مختلف صوبوں کے دورے کر رہا ہوں۔

پاکستان ائیر لائنز کی نجکاری کے حوالے سے انہوں نے تفصیل بتائے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے کی دوبارہ ری لانچ ہورہی ہے، یورپ کے روٹس کھلنے سے کافی فائدہ ہوگا۔ پی آئی اے کی دوسری بار ری لانچ کرنے سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سے آئے مشیروں سے گزشتہ روز ملاقات کی ہے جس میں کرپٹو کرنسی پر بار چیت کی ہے۔ کرپٹو کرنسی کے لیے کرہٹو کونسل بنانے کا سوچ رہے ہیں۔ مربوط طریقے سے کرپٹو کرنسی کی ڈیجٹائزیشن اور دیگر امور پر مشاورت کی جارہی ہے۔

انہوں نے اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 20 سے 22 ملین لوگ کرپٹو کرنسی سے وابستہ ہے۔ جنہوں نے کرپٹو کرنسی میں 20 سے 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اتنی بڑی سرمایہ کاری کو دیکھتے ہوئے اسے ریگولیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف کا ایک وفد تکنیکی مشن پر پاکستان آیا ہے جو کلائمیٹ سے متعلق فنڈز کے معاملات کو دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 مہینوں کے ریویو کے لیے اگلے مہینے آئی ایم ایف کی وفد پاکستان پہنچ رہی ہے۔ امید ہے کہ یہ ریویو ٹھیک جائے گا اور پاکستان آئی ایف ایم کی شرائط پر پورا اتر چکا ہوگا جس سے پاکستان میں بہتری آئے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *