وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے کابینہ ارکان نے حلف اٹھالیا

وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے کابینہ ارکان نے حلف اٹھالیا

وفاقی کابینہ میں توسیع کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، نئے کابینہ ارکان نے حلف اٹھالیا۔

صدرِ مملکت آصف زرداری نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ میں 13وفاقی وزرا اور 11وزرائے مملکت شامل کیے گئے ہیں۔ تین مشیر بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء میں حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفی کمال، سردار یوسف وفاقی، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل ہیں۔ علی پرویز، شزا فاطمہ، جنید انوار خالد مگسی اور پیر عمران شاہ نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اُٹھایا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی دوبارہ ری لانچنگ ہورہی ہے، ڈالر مستحکم اور مہنگائی کم ہوگئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

بیرسٹرعقیل، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیل داس نے وزیر مملکت کا حلف اٹھایا۔ طلال چوہدری، عبدالرحمن کانجو، بلال اظہر کیانی، مختار بھرت بھی وزیر مملکت ہوں گے۔ شزرہ منصب، عون چوہدری اور وجیہہ قمرکو بھی وزیر مملکت بنا دیا گیا۔ محمد علی، توقیر شاہ اور پرویز خٹک وزیراعظم کے مشیر ہوں گے۔

توسیع کے بعد وفاقی کابینہ ارکان کی مجموعی تعداد 46ہوگئی۔ اس سے قبل کابینہ ارکان کی تعداد 21تھی جبکہ مزید 25ارکان شامل کیے گئے ہیں۔ شزا فاطمہ اور علی پرویز ملک کو وزیرِ مملکت سے وفاقی وزیر بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *